اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سندھ ہاؤس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشتعل کارکنوں کے حملے کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون میں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔
نو ٹیفکیشن کے مطابق ریڈزون کے باہر ایک کلومیٹر تک کا علاقہ بھی ریڈزون میں شامل ہو گا۔ ایمبیسی روڈ،ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، خیابان اقبال، شاہراہ سہروردی، سیرینا چوک، ڈھوکری چوک کو بھی ریڈزون قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مری روڈتھرڈ ایونیو، خیابان اقبال کا ساؤتھ ایریا، چائنہ ایمبیسی بھی ریڈزون ایریا قرار دیے گئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کو ریڈزون میں ہمہ وقت ریڈالرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈزون میں پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی اور اس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 دو ماہ کیلئے نافذ کی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…