اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا .
نجی ٹی وی" جیو نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کے سندھ ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے .
آئی جی اسلام آباد کو کہا ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے، ایسے نہیں ہوسکتا ، اس سے تو ملک کسی اور طرف چلا جائے گا، یہ بہت پریشان کن صورت حال ہے .
شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے سندھ میں گورنر راج کی تجویز دی جو کہ آئینی اور قانونی اقدام ہے لیکن تحریک انصاف کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس میں جو کیا یہ قانونی کام نہیں ہے .
. .