لاہور(قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کی حکومت ممکنہ طور پر منصوبہ بندی رکھتی ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا جاتا ہے تو وہ پنجاب کی صوبائی حکومت بھی ختم کر دے گی۔ حکومت کو اس اقدام سے روکنے کے لیے اپوزیشن جماعتیں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے سرگرم ہو گئی ہیں.”ڈیلی ڈان” کے مطابق ممکنہ طور پر 28مارچ سے قبل پنجاب اسمبلی میں یہ تحریک آ جائے گی۔
اخبار نے مسلم لیگ( ن )کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسلم لیگ( ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر غوروخوض کر رہے ہیں اور رواں ماہ کے آخری ہفتے میں یہ تحریک پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی جائے گی۔ تحریک انصاف عمران خان کو ہٹائے جانے کے بعد آنے والی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی کو گھر بھیجنے کی منصوبہ بندی کر چکی ہے۔
لیگی عہدیدار کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مقصد پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی ختم کرنے سے باز رکھنا ہے۔ روزنامہ “جنگ” نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے رہنماﺅں نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا ہے جہاں سے تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار جاننے کے لیے معلومات لی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…