اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشتعل کارکن اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، کارکنوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے2 اراکینِ قومی اسمبلی عطاء اللہ نیازی اور فہیم خان بھی کارکنوں کے ساتھ موجود ہیں۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز “کے مطابق پی ٹی آئی کارکن لوٹے لے کر سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے تھے، اس دوران ایم این اے عطاء اللہ نیازی وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے سندھ ہاؤس کے گیٹ کو لات ماری، اس کے بعد مشتعل کارکنوں نے گیٹ توڑنے کی کوششیں شروع کردیں۔
عطاء اللہ نیازی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوٹے معافی مانگ کر واپس آئیں نہیں تو استعفیٰ دے دیں، یہ عمران خان کی وجہ سے ایم این اے بنے، ان کے گھروں میں بھی جائیں گے۔
احتجاج میں شریک ایک اور ایم این اے فہیم خان نے کہا کہ آج ہم نے لوٹوں کو پیغام دیا ہے کہ استعفے دے کر دوبارہ الیکشن لڑیں، یہ ابھی ٹریلر ہے ، فلم باقی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…