اسلام آباد میں حالات کشیدہ ہو گئے ، سندھ ہائوس کے باہر پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد میں حالات کشیدہ ہو گئے ، سندھ ہائوس کے باہر پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد صورتحال میں کشیدگی بڑھنے کے باعث جے یو آئی (ف)کےکارکنان بھی سندھ ہائوس پہنچ گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے دروازہ توڑنے کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکن سندھ ہاؤس پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس نے کارکنوں کو آگے جانے سے روک دیا ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غور کی جانب سے کہا گیا ہے

کہ جہاں غنڈہ گردی ہو گی وہاں ہمارے کارکنان دفاع کیلئے موجود ہوںگے ، غنڈوں کا جھنڈ پولیس کی نگرانی میں ریڈزون داخل کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملے کے بعد آئی جی اسلام آباد کو ہدایات جاری کی تھیں کہ جو بھی لوگ اس حملے میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔قبل ازیں تحریک انصاف کے کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہائوس میں داخل ہو گئے ، سندھ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا مظاہرہ جاری تھا کہ اس دوران مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔کارکنوں کو روکنے کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے کوششیں کی گئیں تاہم درجنوں کارکن اندر داخل ہو کر کے احتجاج کرنے میں کامیاب ہوئے۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے چند کارکن لوٹے لے کر سندھ ہاؤس ریڈ زون میں داخل ہو گئے ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایک چھوٹا گروہ ہاتھوں میں لوٹا لیے سندھ ھ ہائوس ریڈ زون میں احتجاج کیلئے داخل ہو چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چالیس سے پچاس کارکنان منسٹر انکلیو سے ریلی کا آغاز کرتے ہوئے سندھ ہائوس ریڈزون داخل ہو ئے جہاں پر انہیں کہیں بھی نہیں روکا گیا ، بتایا گیا ہے کہ ریڈزون میں تعینات پولیس کو بھی ہٹادیا گیا، احتجاج کرنے والے نوجوانوں کا تعلق پی ٹی آئی کی انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سے ہے ۔کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے اور بینر اٹھائے ہوئے ہیں، تمام افراد نے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیدیاہے اور مطالبہ کر رہے ہیں منحرف کارکنان استعفے دیں ۔ کارکنان کاکہناہے کہ سندھ ہاؤس میں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے تاہم اب موقع پر اسلام آباد پولیس پہنچ گئی ہے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

Recent Posts

ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئر پورٹ پر کیوں روکا گیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پیر کی شب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بلوچ یکجہتی کمیٹی…

4 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ ) انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ…

8 mins ago

پشاور؛سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان کیخلاف مقدمہ درج

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان کیخلاف مقدمہ درج…

16 mins ago

میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کو مسترد کرتےہیں،بی ایس او

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بی ایم سی یونٹ کی جانب سے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ…

18 mins ago

شیخوپورہ: موٹر وے پر بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ)موٹر وے کوٹ عبد المالک انٹر چینج کے قریب بس اور مسافر وین کے…

23 mins ago

نوشکی ، گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی میں گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

27 mins ago