اسلام آ باد (قدرت روزنامہ ) وزیر اعظم کے سیکرٹری محمد اعظم خان کو عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم عمران خان نے تعیناتی کی سمری کی منظوری دی ہے۔ قومی اخبار جنگ کی رپورٹ کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے سمری وزیر اعظم کو بھجوائی تھی ۔ اعظم خان اگست2018 سے سیکریٹری ٹو وزیر اعظم کے طور پر کام کررہے ہیں ۔ اس وقت نوید کامران بلوچ عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہیں ۔ نوید کامران بلوچ کا بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن5اکتوبر2020کو جاری ہوا
تھا ۔بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی کا اطلاق 25دسمبر 2020 سے کیا گیا تھا ۔ نوید کامران بلوچ کو31اکتوبر 2022 تک ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا ۔ اعظم خان یکم نومبر 2022سے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر عالمی بینک زمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ ابھی تک سمری نو ٹیفیکیشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول نہیں ہوئی ۔
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…