اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا . نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملے کے بعد آئی جی اسلام آباد کو ہدایات جاری کی تھیں کہ جو بھی لوگ اس حملے میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کیا جائے .
قبل ازیں تحریک انصاف کے کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہائوس میں داخل ہو گئے ، سندھ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا مظاہرہ جاری تھا کہ اس دوران مشتعل کارکن گیٹ توڑ
کر اندر داخل ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے . کارکنوں کو روکنے کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے کوششیں کی گئیں تاہم درجنوں کارکن اندر داخل ہو کر کے احتجاج کرنے میں کامیاب ہوئے . قبل ازیں تحریک انصاف کے چند کارکن لوٹے لے کر سندھ ہاؤس ریڈ زون میں داخل ہو گئے . تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایک چھوٹا گروہ ہاتھوں میں لوٹا لیے سندھ ھ ہائوس ریڈ زون میں احتجاج کیلئے داخل ہو چکا ہے . تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چالیس سے پچاس کارکنان منسٹر انکلیو سے ریلی کا آغاز کرتے ہوئے سندھ ہائوس ریڈزون داخل ہو ئے جہاں پر انہیں کہیں بھی نہیں روکا گیا ، بتایا گیا ہے کہ ریڈزون میں تعینات پولیس کو بھی ہٹادیا گیا، احتجاج کرنے والے نوجوانوں کا تعلق پی ٹی آئی کی انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سے ہے . کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے اور بینر اٹھائے ہوئے ہیں، تمام افراد نے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیدیاہے اور مطالبہ کر رہے ہیں منحرف کارکنان استعفے دیں . کارکنان کاکہناہے کہ سندھ ہاؤس میں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی . اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے تاہم اب موقع پر اسلام آباد پولیس پہنچ گئی ہے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے .
. .