مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کی منسٹر کالونی میں اہم ملاقات ، حکومتی اتحادی جماعتوں سے وعدے ، حکومت کیخلاف بڑے فیصلے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن اور اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کو اب من مانی نہیں کرنے دی جائیگی ، اسپیکر قومی اسمبلی نے اگر آئین اور قانون کا غلط استعمال کیا تو ان کے خلاف بھی عدم اعتماد لائیں گے، اسپیکر عمران خان کو بچانے کیلئے طویل عرصے تک اجلاس ملتوی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف سے منسٹر کالونی میںان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔

ملاقات میں احسن اقبال، اکرم خان درانی، مولانا اسعد محمود بھی شامل تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عدم اعتماد سے متعلق مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ، ملاقات میں حکومتی ممبران کی اپوزیشن کو یقین دہانی سے متعلق سمیت حکومتی اتحادیوں کے تحفظات پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق مشاورت اور ملاقاتیںجاری رکھنے کافیصلہ کیاگیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ق لیگ اور ایم کیو سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری ہوگی۔باپ والے بھی حکومت سے تنگ ہیں ان کو بھی ساتھ ملائیں گے۔ انہوں نے کہاحکومت کو اب من مانی نہیں کرنے دی جائیگی ۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اسپیکر نے اگر آئین اور قانون کا غلط استعمال کیا تو ان کے خلاف بھی عدم اعتماد لائیں گے۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا اسپیکر عمران خان کو بچانے کیلئے طویل عرصے تک اجلاس ملتوی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایسی کسی بھی کوشش کی مزاحمت اور مخالفت ہوگی۔ ملاقات کے دوران احسن اقبال نے کہا ا سپیکر کو چودہ دن میں اجلاس بلا کر سات دن میں سارا عمل مکمل کرنا ہے۔اپوزیشن کی قانونی ٹیم کو حکومت اور سپیکر کے کسی بھی غیر آئینی اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کیلیے تیاری کا حکم دیا گیا ہے ۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

35 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

40 mins ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

42 mins ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

57 mins ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

60 mins ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

1 hour ago