اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیسن اور چاول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا . یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک طرف رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دوسری طرف مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے، اب رمضان المبارک سے قبل ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر ماہ مبارک میں زیادہ استعمال ہونے والا بیسن اور چاول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے .
نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیسن کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور
بیسن کی قیمت 160 روپے سے بڑھا کر 190 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، جب کہ چاول کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا .
. .