بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر نے عمران خان کی ٹوئٹ کو میچ فکسنگ سے جوڑ دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا عمران خان کی ٹوئٹ کا کچھ اور مطلب سمجھ بیٹھے۔گزشتہ روز ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کے الفاظ استعمال کرکے موجودہ سیاسی منظر نامہ بیان کیا تھا جس پر بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا عمران خان کے بیان کو کرکٹ میں میچ فکسنگ کا اعتراف سمجھ بیٹھے۔بی سی سی آئی عہدیدار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کردیا۔ بعدازاں راجیو شکلا نے ایک اور ٹوئٹ کی اور بتایا کہ اس ٹوئٹ

کے بعد ان پر تنقید بھی کی گئی، شکلا نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ برا نہ مانو، ہولی ہے،خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر بابراعظم کو بطور کپتان شاندار اننگز اور ورلڈ کلاس بیٹنگ پر مبارکباد پیش کی تھی۔وزیراعظم نے لکھا تھا کہ زبردست فائٹ بیک کرنے پر باقی ٹیم کو بھی مبارکباد، پوری ٹیم بالخصوص رضوان اور شفیق نے بھی زبردست مقابلہ کیا۔وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ بدقسمتی سے کراچی کا میچ دیکھ نہیں سکا کیونکہ میں میچ فکسنگ کیخلاف ایک اور محاذ پر لڑ رہا ہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو بھاری رقم کے ذریعے لالچ دی جارہی ہے۔

Recent Posts

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

10 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

22 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

24 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

25 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

36 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

43 mins ago