پنجاب حکومت نے نمبر پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دیدی
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے نمبر پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی ،سیکرٹری ایکسائز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا . نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ ،سرکاری ،نیم سرکاری اور کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی قیمت 2 ہزار روپے کر دی گئی .
رکشہ کی نمبر پلیٹ اب1700میںملے گی . پرائیویٹ اور سرکاری موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ 1500 روپے کی کر دی گئی ہے
. .