اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں ایک طرف تو و زیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو لے کر سیاسی ماحول گرم ہے تو دوسری طرف حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی اچانک برطانیہ پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب ملک میں حکومتی ارکان کی ایک قابل ذکر تعداد کے سندھ ہاؤس میں موجود ہونے کی خبروں سے ہلچل مچی ہوئی ہے، وہاں حکومتی وزیر مونس الہٰی اچانک برطانیہ چلے گئے ہیں۔ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے رہنما اور ممبر
قومی اسمبلی مونس الٰہی پرواز بی اے 260 پر اسلام آباد سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوئے۔وفاقی وزیر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ نجی دورے پر لندن گئے ہیں، اگر اس دوران سیاسی ملاقاتیں ہوئیں تو وہ آگاہ کریں گے۔انھوں نے کہا وہ حکومت کے اتحادی ہیں، تاہم تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں فیصلہ پرویز الٰہی کریں گے، مونس الہٰی نے مزید کہا کہ وہ 3 سے 4 دن میں واپس پاکستان آجائیں گے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…