ایف 16اورجے 10سی، دونوں طیاروں میں کیا فرق اور کونسا بہتر ہے؟ وہ باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کے پاس امریکہ سے حاصل کردہ ایف 16لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں اور حال ہی میں پاکستان، چین سے جے 10سی لڑاکا طیارے بھی حاصل کر چکا ہے۔ ان دونوں طیاروں میں بنیادی فرق کیا ہے اور دونوں کیا کچھ صلاحیتیں رکھتے ہیں؟ نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں ان دونوں طیاروں کا تفصیلی موازنہ کرکے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ 

ویب سائٹ کے مطابق ایف 16لائٹ ویٹ، سنگل انجن، چوتھی جنریشن ، ملٹی رول طیارہ ہے جبکہ جے 10سی میڈیم ویٹ، سنگل انجن، 4.5جنریشن، ملٹی رول طیارہ ہے۔جس میں دو پائلٹ موجود ہوتے ہیں۔ اس کی لمبائی49فٹ5انچ، پروں کا پھیلاﺅ32فٹ8انچ، اونچائی16فٹ، ونگ ایریا300مربع فٹ، خالی طیارے کا وزن 8ہزار936کلوگرام،زیادہ سے زیادہ ٹیک آف ویٹ ساڑھے 16ہزار875 کلوگرام، فیول کپیسٹی8ہزار 618کلوگرام اور پاور پلانٹ 1xPratt & Whitney F100-PW-229 afterburning turbofan, 79 kN thrust dry, 131.5 kN with afterburnerہے۔

جے 10سی کی بات کریں تو یہ سنگل سیٹ کا حامل ہے۔ اس کی لمبائی 55فٹ 2انچ، پروں کا پھیلاﺅ 32فٹ 2انچ، اونچائی18فٹ 8انچ، ونگ ایریا400مربع فٹ، خالی طیارے کا وزن 9ہزار 750کلوگرام، زیادہ سے زیادہ ٹیک آف ویٹ 19ہزار 277کلوگرام، فیول کپیسٹی7ہزار 380کلوگرام اور پاور پلانٹ 1 x WS-10B afterburning turbofan engines, 89.17 kN thrust dry, 142 kN with after burnerہے۔

ایف 16کی زیادہ سے زیادہ رفتار 2.05میک، فیری رینج4217کلومیٹر، سروس سیلنگ58ہزار فٹ، جی لمٹس+9 اور تھرسٹ/ویٹ 1.09ہے۔جے 10سی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 1.8میک، فیری رینج2950کلومیٹر، سروس سیلنگ56ہزار فٹ، جی لمٹس+9/-3 اور تھرسٹ/ویٹ 1.10ہے۔ ہتھیار ساتھ لیجانے کے حوالے سے ایف 16طیارہ جے 10سی سے کافی بہتر ہے اور کئی طرح کے میزائل، بم اور دیگر ہتھیار ساتھ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جے 10سی اس وقت صرف چین اور پاکستان کے پاس ہیں جبکہ ایف 16امریکہ، پاکستان، بحرین، چلی، ڈنمارک، مصر، یونان، انڈونیشیا، عراق، اسرائیل، اردن، مراکش، نیدرلینڈز، اومان، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سنگاپور، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ، ترکی، متحدہ عرب امارات اور وینزویلا کے پاس ہے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

2 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

2 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

3 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

3 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

3 hours ago