” کوئی خریدو فروخت نہیں ہورہی، اگر جلسے جلوسوں میں کوئی مر گیا تو سارے پچھتائیں گے” چوہدری شجاعت کا اہم ترین بیان آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین  نے تحریک عدم اعتماد میں ووٹوں کی خریداری کا تاثر مسترد کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ حکومت اور  اپوزیشن  اپنے جلسے جلوس ملتوی کردے  کیونکہ اگر اس میں کوئی مر گیا تو دونوں ہی پچھتائیں گے۔

اپنے ایک  بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آج کل ٹی وی اور اخباروں میں آرہا ہے کہ  نوٹوں کی بوریاں کھل گئی ہیں، حتیٰ کہ وزیر اعظم نے بھی سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں کھلنے کا ذکر کیا، یہ عدم اعتماد کی پہلی تحریک ہے جس میں نہ کوئی ووٹ خرید رہا ہے اور نہ ہی کوئی ووٹ بیچ رہا ہے،  نوٹوں کی بوریاں کھلنے کا دعویٰ محض پراپیگنڈا ہے۔ 

انہوں نے کہا وفاقی وزرا کہتے ہیں کہ 10 لاکھ لوگوں کے جلوس سے گزر کر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنا ہوگا، اگر کوئی ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کرلے تو 10 لاکھ تو کیا 10 کروڑ کا مجمع بھی اسے روک نہیں سکتا۔ حکومت تو جلسے جلوسوں کو روکنے کی کوشش کرتی ہے لیکن یہاں تو حکومت اور اپوزیشن ایک ہی ایشو پر جلسہ کر  رہے ہیں۔  حکومتی اعلانات کو دیکھ کر ہی اپوزیشن کی جانب سے جلسوں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا ایک بار پھر اپیل ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی اپنے جلسے منسوخ کریں ، ان جلسے جلوسوں میں اگر کوئی مرگیا تو پھر سارے ہی پچھتائے ہیں۔

Recent Posts

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

5 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

17 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

18 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

29 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

43 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

53 mins ago