’لوٹوں کو کہیں اور شفٹ کرلیں ورنہ پورامہینہ تماشا لگا رہے گا‘ سند ھ ہاوس میں پیش آنے والی صورتحال کے بعدفواد چوہدری نے اپوزیشن کو خبر دار کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہاوس اسلام آباد پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے دھاوا بولنے کے بعداس صورتحال پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے .
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر انہوں نے کہا کہ سندہ ہاوس ایک بہت ہی حساس علاقے میں ہے جہاں چیف جسٹس ہاو¿س وزراءکالونی اور اہم رہائش گاہیں ہیں .
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ لوٹوں کو کہیں اور شفٹ کر لے ورنہ پورا مہینہ تماشا لگا رہے گا ہم کس کس کو روکیں گے .
واضح رہے کہ سندھ ہاوس اسلام آباد کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے دھاوا بول دیا اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنماﺅں کے خلاف نعرے بازی کی . اس موقع پر تحریک انصا ف کے دو اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے . مشتعل کارکنوں نے سندھ ہاوس اسلام آباد کا دروازہ بھی توڑا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا اور دونوں اراکین اسمبلی سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کیا .
. .