اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے پر گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دونوں ایم این ایز کو شخصی ضمانت پر چھڑوا لیا .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ درست ہے کہ گیٹ نہیں توڑنا چاہیے تھا لیکن یہ دہشت گردی نہیں ہے .
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تھانے میں جا کر بات کی جس پر دونوں اراکینِ قومی اسمبلی کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا . اس کے علاوہ کارکنوں کے حوالے سے پولیس نے ایک طریقہ کار فالو کرنے کا کہا ہے، ہم وہ طریقہ کار فالو کریں گے .
انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے گرفتار کارکن ابھی بھی تھانے میں ہیں، اپنے وکلاء کو کہا ہے کہ قانونی طریقہ کار پورا کرکے کارکنوں کو چھڑوائیں .
. .