اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے پر گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دونوں ایم این ایز کو شخصی ضمانت پر چھڑوا لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ درست ہے کہ گیٹ نہیں توڑنا چاہیے تھا لیکن یہ دہشت گردی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تھانے میں جا کر بات کی جس پر دونوں اراکینِ قومی اسمبلی کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ اس کے علاوہ کارکنوں کے حوالے سے پولیس نے ایک طریقہ کار فالو کرنے کا کہا ہے، ہم وہ طریقہ کار فالو کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے گرفتار کارکن ابھی بھی تھانے میں ہیں، اپنے وکلاء کو کہا ہے کہ قانونی طریقہ کار پورا کرکے کارکنوں کو چھڑوائیں۔
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…