اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کے معاملے پر پیر کے روز سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا .
نجی ٹی وی "دنیا نیوز"کے مطابق بابر اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پیر کے روز بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت ہو گی ہم بھی پیر کو صدارتی ریفرنس فائل کریں گے .
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممبر کو دوسری پارٹی میں جانےسے نہیں روک سکتے،ووٹ ڈالنا ہر کسی کا حق ہے . مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ آرٹیکل63ون کہتا ہے کہ ممبر پارٹی سرابراہ کی ہدایت کے پاپند ہوں گے،اگر کوئی ممبر پارٹی سربراہ کے خلاف جائے گا تو اس کو کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا . ہم کسی بھی قیمت پر اپوزیشن سے کمپرومائز نہیں کریں گے . بابر اعوان نے مزید کہا کہ ہم عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں،اسد عمر نے کارکنوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے .
. .