سندھ ہاؤس پر حملہ، شہباز گل کی میڈیا سے گفتگو، دلّا دلّا کی گردان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این ایز عطاء اللہ اور فہیم خان کو شخصی ضمانت پر رہا کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بھی دلّا دلّا کی گردان کرتے رہے۔ دونوں ایم این ایز کو سندھ ہاؤس پر حملے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شہباز گل نے تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار کو دلا کہا تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ انہوں نے کل ایک ایسے رکن اسمبلی جس نے ایک بھی ووٹ نہیں لیا کو سیاسی دلال کہا جس پر بڑی لے دے ہوئی، انہیں لائیو ٹی وی پر یہ لفظ نہیں کہنا چاہیے تھا اور اس کا انہیں افسوس ہے، وہ معذرت کرکے اپنا لفظ واپس لے لیتے ہیں لیکن پھر انہیں یہ بھی بتایا جائے کہ جو کچھ سندھ ہاؤس میں ہو رہا ہے اس کیلئے متبادل لفظ کیا ہوگا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے “دلا” کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دلا کہا تو اس پر ہنگامہ ہوگیا لیکن اگر یہی لفظ وہ انگریزی میں “PIMP” کہتے تو اس پر کسی کو مسئلہ نہیں ہونا تھا۔ یہ اس وجہ سے ہے کیونکہ پنجابی ہمیں سمجھ آجاتی ہے لیکن انگریزی کی سمجھ نہیں آتی اس لیے انگریزی میں جو بھی کہہ دیا جائے اس پر ہنگامہ نہیں مچتا۔ انہوں نے “دلا” کی وضاحت کیلئے پراپرٹی ڈیلر کی مثال بھی پیش کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ایک اخبار نے پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ ہاؤس میں خریدو فروخت کو انگریزی میں “Political Prostitution ” (سیاسی جسم فروشی)لکھ کر لیڈ کے طور پر چھاپا ، چونکہ یہ انگریزی میں تھا تواس لیے اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

Recent Posts

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

12 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

29 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی سے عدالتی سماعت بھی متاثر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے سیکیورٹی صورتحال کے…

1 hour ago

اسپیکر قومی اسمبلی کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو دوسرا مراسلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کے مطالبے پر خواتین اور…

1 hour ago

آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ – حکومت نے ترمیم کی نئی حکمت عملی بنا لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق ایک بار پھر ہوم ورک مکمل…

1 hour ago