کراچی(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی حکومت کو اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ ساتھ ہی ایم کیو ایم نے مائنس ون فارمولے کی بھی حمایت کردی۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ملک میں حالات جس انارکی کی جانب بڑھ رہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کو اپنا جلسہ ملتوی کرنا چاہیے ، اگر ایسا نہ کیا گیا تو سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوگا جو کہ جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ بن سکتا ہے ۔
اینکر ریحان طارق کی جانب سے مائنس ون فارمولے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ملک اور جمہوریت کو بچانے کیلئے اگر مائنس ون فارمولے کی بات ہورہی ہے تو اسے ضرورآزمانا چاہیے ۔
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…