قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو آئٹم سانگ کی آفر

لاہور(قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں ثانیہ مرزا کو بالی ووڈ سے آئٹم نمبر
کی آفر ملی؟ جی ہاں بہت سے لوگ شاید نہیں جانتے ہوں گے کہ ثانیہ مرزا کو بالی ووڈ فلم سے آئٹم نمبر کی پیشکش ہوئی تھی تاہم معروف ٹینس سٹار نے معذرت کر لی۔قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں ان کے دوست ساجد خان کی جانب سے ایک آئٹم نمبر کی پیشکش ہوئی تھی جو ان کے لیے ایک بھائی کی طرح ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ان کو آئٹم سانگ کی آفر کیساتھ کہا گیا کہ آئٹم نمبر مکمل کپڑوں میں ہو گا او ر صرف ایک ڈانس ویڈیو ہو گی تاہم ٹینس سٹار نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی۔مستقبل میں ایسا کوئی بھی پروجیکٹ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی کام کو ہمیشہ کیلئے نہ نہیں کہہ سکتے آنیوالے وقت میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کا شمار بھارت کی بہترین ٹینس سٹار میں ہوتا ہے اور اپنے شاندار کیریئر میں چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔انہوں نے 2010 میں پاکستانی اسٹار کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

5 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

11 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

23 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

24 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

35 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

49 mins ago