پاکستان میں یومیہ ویکسی نیشن 10 لاکھ سے بڑھ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کرانے والوں کی یومیہ تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خوشی ہے ہم نے یومیہ ایک ملین یعنی 10 لاکھ ویکسی نیشن کا ہدف پورا کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار ویکسین لگائی گئی تھیں اور وفاقی اداروں کے تعاون کی وجہ سے ریکارڈ ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہدف کے حصول میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد نے اہم کردار ادا کیا۔ تمام اکائیوں کی طرف سے ویکسی نیشن کے عمل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور کئی سینٹرز پر شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں 10 لاکھ 70 ہزار افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں تاحال  تین کروڑ سے زائد کورونا ویکسین ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ آخری ایک کروڑ خوراکیں صرف گزشتہ 16 دنوں میں مہیا کی گئی ہیں۔

Recent Posts

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

5 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

18 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

29 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

58 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

1 hour ago