چوہدری شجاعت نے ارکان قومی اسمبلی کی خریدو فروخت کا حکومتی الزام مسترد کردیا

(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری
شجاعت نے ارکان قومی اسمبلی کی خریدو فروخت کا حکومتی الزام مسترد کردیا۔اپنے بیان میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ آج کل ٹی وی اور اخباروں میں آ رہا ہے کہ نوٹوں کی بوریاں کھل گئی ہیں، حتیٰ کہ وزیراعظم نے بھی سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں کھلنے کا ذکر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عدم اعتماد کی پہلی تحریک ہے جس میں نہ کوئی ووٹ خرید رہا ہے اور نہ کوئی ووٹ بیچ رہا ہے، یہ محض پراپیگنڈا ہے۔چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھاکہ حکومت تو ہمیشہ جلسے جلوس روکنے کی کوشش کرتی ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک ہی ایشو پر جلسہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومتی اعلانات دیکھتے ہوئے ہی جلسوں پر اصرار کر رہی ہے۔سابق وزیراعظم نے اپیل کی کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنے جلسے جلوسوں کا پروگرام ملتوی کر دیں، ان جلسے جلوسوں میں اگرکوئی مر گیا یا مروا دیا گیا توسب پچھتائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ 10 لاکھ کے مجمع سے گزر کر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنا ہو گا، جب کوئی ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کر لے تواسے 10 لاکھ تو کیا 10 کروڑ کا مجمع بھی نہیں روک سکتا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزرا کی جانب سے عدم اعتماد کے معاملے پر ارکان کی خریدو فروخت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Recent Posts

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

8 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

26 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی سے عدالتی سماعت بھی متاثر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے سیکیورٹی صورتحال کے…

57 mins ago

اسپیکر قومی اسمبلی کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو دوسرا مراسلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کے مطالبے پر خواتین اور…

1 hour ago

آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ – حکومت نے ترمیم کی نئی حکمت عملی بنا لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق ایک بار پھر ہوم ورک مکمل…

1 hour ago