حکومت کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ، تحریک انصاف نے ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کیلئے الٹی میٹم دیدیا

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کے لیے حکومت کو الٹی میٹم دے دیا۔حکومت کی جانب سے اپنے ناراض اراکین اسمبلی کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت پی ٹی آئی کی دیگر شخصیات ناراض اراکین سے ملاقات کرکے انہیں منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیر تک وزیراعلیٰ نے استعفیٰ نہ دیا تو مزید بات چیت نہیں ہو گی۔حکومتی وفد آج وزیراعظم عمران خان کو اس معاملے پر بریفنگ دے گا۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی وزیر اعلی آفس میں صوبائی وزراء سمیت 20 سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں – پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھی- ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور حلقو ں میں جاری ترقیاتی سکیموںکے حوالے سے بات چیت کی گئی- پارلیمنٹرینز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہارکیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد تھی اور رہے گی۔وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد میں سرخرو ہوں گے۔ اپوزیشن کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہیں۔قوم نے منڈیاں لگانے والوں کا دوغلا چہرہ دیکھ لیا ہے۔ اپوزیشن کی گیم اوور ہوچکی ہی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے ارکان اسمبلی کی قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ترقی کے سفر میں خواتین کو شامل کئے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ڈی چوک میں تحریک انصاف کا جلسہ گیم چینجر ثابت ہوگا-مستقبل کی سیاست میں اپوزیشن کاکوئی کردار نظر نہیں آتا-سیاسی انتشار پھیلانے والے خود جلد منتشر ہوجائیں گی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی فہم و فراست کا مقابلہ کرنا سیاسی بونوں کے بس کی بات نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کو سر اٹھا کر جینا سکھا دیا۔اپوزیشن جتنی مرضی منڈیا ں لگا لے، شکست پھر مخالفین کا مقدر ہے ۔

Recent Posts

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

8 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

25 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی سے عدالتی سماعت بھی متاثر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے سیکیورٹی صورتحال کے…

56 mins ago

اسپیکر قومی اسمبلی کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو دوسرا مراسلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کے مطالبے پر خواتین اور…

1 hour ago

آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ – حکومت نے ترمیم کی نئی حکمت عملی بنا لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق ایک بار پھر ہوم ورک مکمل…

1 hour ago