کوئٹہ(قدرت روزنامہ) مشیر داخلہ بلو چستان نے جمعہ کے روز صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کا دورہ کیا اور قندھاری بازار،باچاخان چوک،لیاقت بازار،پرنس،جناح روڈ اور منان چوک سمیت دیگر علاقوں کو گئے جہاں انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے . اس موقع پر مشیر داخلہ نے شہرمیں سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیااور کہا کہ بلوچستان کے عوام نڈر اور بہادر ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک سے 70ہزار لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی تھریٹس ہروقت موجود رہتے ہیں حکومت اور سیکورٹی ادارے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں،عوام اپنے روز مرہ زندگی اطمینان سے گزارے فورسز کے جوان ان کے تحفظ کیلئے موجود ہے،انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے،تجارتی مراکز سمیت تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ امن اومان کا قیام حکومت کی ذمے داری ہے جس سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی،امن دشمنوں کی ہرسازش کو ناکام بنانے کے لئے موثر اور مضبوط پالیسیوں پر عمل پیراہے .
. .