کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ہے دشمن اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا فورسز ملک کی حفاظت کے لیے مستعد اور چوکنا ہیں اور سیکیورٹی چیلنجز سے موثر طور پر نمٹا جا رہاہے عوام مطمئین رہیں ملک اور صوبے کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پروٹوکول پر یقین نہیں عوام کے ساتھ رہنا پسند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اقلیتی امور کے زیر اہتما م منعقدہ استحکام پاکستان امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزراءمیر محمد خان لہڑی عبدالرشید بلوچ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی بسنت لال گلشن بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ پارلیمانی سیکریٹری محکمہ اقلیتی امور خلیل جارج نے سپاسنامہ پیش کیا مختلف اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ہم یہاں اپنے پیارے وطن پاکستان کے استحکام اور دیر پا امن کے قیام کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں شریک ہیں اور ہماری اقلیتوں نے اس تقریب کا اہتمام کرکے پاکستان سے اپنی محبت کا ثبوت دیا ہے اقلیتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی سیکیورٹی چیلنج سے خوفزدہ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں آباد تمام مزاہب کے لوگ اپنے ملک اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے عمل میں ایک ساتھ کھڑے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے مشیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے پروٹوکول کے بغیر شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائیزہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جو منصب عطا کیا ہے اس کے تحت عوامی خدمت جاری رکھیں گے وزیراعلیٰ نے کہاہمارے بزرگوں نے یہ ملک لازوال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیااس ملک کا استحکام اور سلامتی اب ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس بات میں دو رائے نہیں ہوسکتی کہ امن کے بغیر کوئی قوم ترقی کر سکے عدل و انصاف اور امن پر مشتمل معاشرے ہی ترقی کی منازل طے کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے جدید دور میں معاشی اہداف کا حصول ہی کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی کی ضمانت فراہم کرتا ہے ترقی کے اس سفر کیلئے ملک میں امن واستحکام بنیادی اہمیت رکھتے ہیں انہوں ے کہا کہ پاکستان نے اپنے قیام سے اب تک بہت سے اتار چڑھا¶ دیکھے ہیں پاکستان کی دشمن قوتوں کو کبھی بھی ہماری ترقی ہضم نہیں ہوئی یہ قوتیں ہمیشہ سے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کے ناپاک عزائم رکھتی ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج بھی ہمیں بہت سے اندرونی و بیرونی چیلنجزکا سامنا ہے ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں ایک متحد قوم کے طور پر ابھرنا ہوگااللہ تعالیٰ کی اس ملک پر خاص رحمت ہے جس کی وجہ سے ملک دشمن قوتوں کو کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تا قیامت قائم رہنے کیلئے وجود میں آیا ہے اور رہتی دنیا تک قائم رہے گاوزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کا تسلسل جاری ہے بلوچستان کی نوجوان نسل اب علم دوست اور قلم دوست ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دیرپا قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتاجو صوبے کے طول وعرض میں امن وامان کے قیام کے لیے ہمارے سیکورٹی کے اداروں نے دی ہیں ہم تمام قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس کانفرنس کے توسط سےانکا پیغام ہے کہ آئیں ہم سب مل کر ملک میں دائمی امن اور سلامتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں نوجوان خاص طور سے ملکی امن واستحکام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں وزیراعلیٰ نے شب برات کے مبارک کے موقع اور آنے والے رمضان المبارک کے حوالے سے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ ہمارے ملک اور صوبے کے لیے خیر و برکت کی بنیاد بنیں تقریب کے اختتام پر ملک و صوبے کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی اجتماعی دعاکی گئی۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی…
بھکر (قدرت روزنامہ) خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔…
پشاور (قدرت روزنامہ )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے سابق وزیراعظم نوازشریف…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ) شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو گلا دبا کر قتل…