(قدرت روزنامہ)آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی صدارت میں ہوا جس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر شاہ غلام قادر نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔
آزاد کشمیر اسمبلی کے 49 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا، جبکہ 3 اراکین ایوان میں حاضر نہیں ہوئے۔
مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان ، پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی اور چوہدری یاسین ایوان میں حاضر نہیں ہوئے جس کی وجہ سے وہ حلف اٹھانے سے رہ گئے۔
تقریبِ حلف برداری کے بعد آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس دن 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
آج دوپہر میں آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی ہو گا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے آزاد کشمیر کے اسپیکر کے لیے چوہدری انوار الحق کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے لیے جاوید گجر کا نام منظور کیا گیا ہے، جبکہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے نام کی منظوری آج متوقع ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے اسپیکر کے لیے مشترکہ امید وار پیپلز پارٹی کے فیصل راٹھور کو نامزد کیا گیا ہے۔
ان دونوں جماعتوں کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ نون کی امیدوار نثاراں عباسی ہیں۔
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…
ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…