ایم کیو ایم کی تحریک عدم اعتماد پر مشاورت، اکثریت کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے متعدد رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ذرائع سے ملنے والی اطلا ع کے مطابق اپوزیشن کے ساتھ ایم کیو ایم کے تمام معاملات طے ہوگئے ہیں جبکہ رابطہ کمیٹی نے کار کنوں کے ساتھ مشاورت کے لئے 20 مارچ کو کارکنان کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے مشاورت مکمل کرلی، ایم کیو ایم کے بعض اراکین نے کچھ وقت انتظار کرنا کا مشورہ دیا ہے، فیصلے کا باضابطہ اعلان 24مارچ کو کیے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خالد مقبول صدیقی اور عامر خان ایم کیو ایم کے فیصلے سے آگاہ کریں گے اور کارکنان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم نے کہا کہ جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات میں ایم کیو ایم نے اپوزیشن رہنمائوں کو تجویز دی ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد سب سے پہلے عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ حکومتی تبدیلی کے اثرات عوام کو محسوس ہوسکیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago