لندن (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الٰہی نے لندن جانے پر طرح طرح کی خبریں سامنے آنے کے بعد اہم بیان جاری کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد چھوڑنے سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، مسلم لیگ ق حکومت کے ساتھ اتحاد میں ہے تاہم پارٹی کے مستقبل کا فیصلہ چوہدری پرویز الٰہی کریں گے ۔
لندن آنے کے سوال پر مونس الٰہی نے کہا کہ اہل خانہ سے ملنے کی غرض سے مختصر مدت کے لیے یہاں آیا ہوں اور تین روز بعد واپس جاؤں گا ۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل چوہدری مونس الٰہی غیر معمولی سیاسی صورتحال کے باوجود لندن چلے گئے ، وفاقی وزیر آبی وسائل چوہدری مونس الٰہی بی اے 260 پر لندن کے لئے روانہ ہوئے ، چوہدری مونس الٰہی کا موجودہ سیاسی صورتحال میں دورہ لندن انتہائی اہمیت کا حامل سمجھاجارہا تھا اور اس حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں ۔
دوسری طرف حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ نےکہا ہے کہ حکومت نے ہمیں لالی پاپ کے سوا دیا ہی کیا ہے ، تحریک عدم اعتماد سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی فیصلہ کر سکتے ہیں ، ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے عدم اعتماد کے بعد پنجاب میں تبدیلی لائیں گے لیکن اپوزیشن نے ہمیں پنجاب میں وزارت اعلی کا کہا ہوا ہے ، حکومت نے ہمیں لالی پاپ کے علاوہ دیا ہی کیا ہے ، تین دن سے الگ الگ باتیں سن رہے ہیں ، جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے اس کا ہمیں پتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہمارے چند ہی ارکان ہیں اس لیے تحریک عدم اعتماد سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی فیصلہ کر سکتے ہیں ، حکومت کو پہلے اپنی صفوں کے اندر اتحاد کی ضرورت ہے ، پرویز الہی نے بھی کہا کہ 10 لاکھ کو چھوڑیں پہلے اپنے ارکان کو متحد کریں ۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما کا کہنا ہے کہ اگر پرویز الہٰی نے عمران خان سے متعلق نیک جذبات کا اظہار کر دیا تو یہ ان کی وضع داری ہے ، یوٹرن نہیں ، سب اتحادی جماعتیں فیصلے کے قریب ہیں جب کہ حکومت ارکان قومی اسمبلی کو آج بھی دھمکیاں دے رہی ہے مگر ارکان اسمبلی کو اس طرح ووٹ دینے سے روکا نہیں جا سکتا ، اب بہت دیر ہو چکی ، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور ق لیگ کو ایک ساتھ فیصلہ کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کی ڈیفنس لائن بننا چاہیے ۔
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…