اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کر دیا . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ ، کل نہیں بلکہ آج گورنر راج لگاؤ ، انشاء اللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے .
قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز پر ’چلو گورنر راج لگاتے ہیں‘ کے عنوان کے ساتھ ایک نظم بھی شیئر کی جب کہ ابھی نیا بیان انہوں نے اپنی اسی نظم کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دیا .
دوسری طرف وزیراعظم کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اہم مشاورتی اجلاس میں سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوئے اس اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے صوبہ سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کی سمری پیش کی ، اجلاس میں شیخ رشید سمیت 2 وفاقی وزراء نے سندھ میں گورنر راج کی حمایت کی، جب کہ ارکان کی اکثریت نے گورنر راج کی مخالفت کی اور اکثریت کی رائے یہ تھی کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے سے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوں گی اور اجلاس میں ارکان کی اکثریت کی رائے تھی کہ سندھ میں گورنر راج کے نفاذ سے معاملات مزید خراب ہو سکتے ہیں .
یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت مین واقع سندھ ہاؤس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کی موجودگی کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے صوبہ سندھ میں گورنر ہاؤس لگانے کی تجویز دی سامنے آئی تھی .
. .