اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی اپنا ٹکٹ پرائزبانڈ کے ساتھ بھی دے گی تو کوئی نہیں لے گا . ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے ضمیر کی آواز پر ن لیگ کا رخ کیا، اگلے الیکشن میں لوگ اپوزیشن جماعتوں کا ٹکٹ لیں گے .
انہوں نے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ ثابت کر دیں استعفیٰ دے کر گھر چلا جاں گا، حکومت دھمکیوں سے باز رہے، آئین سے ٹکرا کی اجازت نہیں دیں گے . شہباز شریف نے کہا کہ ہم آپ کو خوشگوار سرپرائز دیں گے،
قومی حکومت بنی تو پی ٹی آئی اپوزیشن میں بیٹھ جائے گی . انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو ہمارے لوگ توڑے گئے تھے وہ کیا تھا، حکومت کے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے . انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کو ایک طوفان میں پھنسا دیا ہے، چاہتے ہیں کہ جلد از جلد صاف اور شفاف انتخابات کی طرف جانا چاہیے .
. .