جہانگیر ترین گروپ میں شامل اراکین کی اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) جہانگیر ترین گروپ میں شامل اراکین کی اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کردی . ذرائع کے مطابق لاہور میں جہانگیرترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا اور علا ج کیلئے لندن میں موجودجہانگیرترین نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی .

ترین گروپ نے جہانگیرترین کو موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جبکہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا .

مشاورتی اجلاس میں حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد تمام تر معاملات کا جائزہ لیا گیا جبکہ ترین گروپ کی اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کی . ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ترین گروپ نے اجلاس میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے، مائنس بزدار اعلان پر قائم ہیں . اجلاس میں ترین گروپ نے حتمی فیصلے کا اختیار جہانگیرترین کو دے دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں