امریکاکا وزیراعظم عمران خان کے ’امریکا کی غلامی نہ کرنے ‘ کے بیان پر ردِعمل

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ’امریکا کی غلامی نہ کرنے ‘ کے بیان پر ردِعمل دیا ہے . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم کی جانب سے امریکا کی غلامی نہ کرنے کے بیان پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں .

وائٹ ہاؤس ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے .
صحافی نے جین ساکی سے سوال کیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن ، وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال کی درخواست کیوں نہیں لے رہے،جس پر انہوں نے کہا کہ میرے پاس فون کال کی درخواست کے حوالے سے تفصیلات نہیں . خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ہو یا کوئی بھی، عمران خان آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتا ہے، اگر میرا چوری کا پیسا باہر پڑا ہوتا تو میں بھی امریکی صدرکے سامنے پرچیاں لے کر بیٹھتا،پیسے کی پوجاریوں کی امریکی صدر کے سامنے کانپیں ٹانگ جاتی ہیں،ان کو خوف ہوتا ہے وہ جب چاہیں پیسے ضنب کرلیں گے .

انہوں نے سوات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیے بڑا خوشی کا دن ہے، میں صبح اٹھ کر اللہ کا شکر ادا کیا، میں اور میری ٹیم تین سال سے کوشش کررہے تھے کہ اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد منظور ہوجائے . نائن الیون کے بعد مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی لہر چلی، جس کی وجہ مغرب میں دہشتگردی اور اسلام کو اکٹھا کردیا گیا، جبکہ دہشتگردی کا کوئی دین نہیں، اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں .
وہ پیارے رسولﷺ کی شان میں گستاخی کرتے تھے . جس کی وجہ سے میں نے مسلم ممالک کو کہا کہ ہم مل کر ہر فورم پر اس کے خلاف بات کریں گے . اقوام متحدہ میں پہلی بار کسی پاکستانی لیڈر نے اسلامو فوبیا کے خلاف تقریر کی . پہلے نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی جاتی تو یہاں احتجاج اور توڑ پھوڑ کی جاتی تھی، لیکن کوئی کوشش نہیں کرتا تھا . اسلامو فوبیا کا سب سے زیادہ نقصان مغربی ممالک میں رہنے کو ہوتا تھا .
وہاں داڑھی والوں کو گالی پڑتی تھی اور حجاب پر پابندی تھی . ہندوستان کی عدالت نے فیصلہ کیا کہ مسلمان لڑکیاں حجاب نہیں کرسکتی، یہی اسلامو فوبیا ہے . کیونکہ وہاں تنگ نظر حکومت آر ایس ایس کی حکومت ہے . مولانا فضل الرحمان تم سے سوال پوچھتا ہوں، 30سال سے آپ ہر حکومت میں رہے، دین کے نام پر سیاست کی، کبھی کسی مغربی رہنماء کے خلاف ایک لفظ بھی اسلامو فوبیا سے متعلق کہا ؟ مجھے یہودی لابی کا ایجنٹ کہا جاتا ہے، لیکن اس عمران نے وہ کام کیا جو آپ 30سال میں نہیں کرسکے .

. .

متعلقہ خبریں