جو لوگوں کو کہتا تھا نہیں چھوڑوں گا اس کو اپنے لوگ چھوڑ گئے ‘مریم اورنگزیب برس پڑیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو فساد مچانے ، تماشا لگانے کے بجائے گھر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب وزیراعظم ہاس سے سامان پیکرز اور موورز جلدی اور اچھا پیک کرتے ہیں، فواد چودھری الیکشن کمیشن نے کب کیا کرنا ہے آئین اور قانون میں درج ہے . اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جو لوگوں کو کہتا تھا نہیں چھوڑوں گا اس کو اپنے لوگ چھوڑ گئے .

بائیس کروڑ عوام عمران صاحب آپ کو گھر جانے کے واسطے دے رہی ہے ،مانگے تانگے کا اقتدار اپنا نہیں سمجھنا چاہیے ،اکثریت

ختم اور غنڈہ گردی شروع ،مغرب کو آپ کو مغربیوں سے زیادہ جانتے ہیں تو مغرب کی جمہوریت کے مطابق ابھی تک آپ کا استعفیٰ آجانا چاہئے . انہوںنے کہاکہ اپنے اراکین ، اتحادی اور عوام آپ کو مسترد کر چکے ہیں . ساڑھے تین سال چوری کئے ہوئے مینڈیٹ پہ عوام کو لوٹا ، بے روزگار اور غریب کیا ، استعفیٰ دیں، گھر جائیں کیونکہ اب آپ اکثریت کااعتماد کھو چکے ہیں . یاسی مخالفین اور میڈیا کے بعد عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں نے اب اپنے ہی ارکان کو بھی گالیاں دینا شروع کردی ہیں . عمران صاحب آپ نے خود کہا تھا کہ آپ کے ارکان کہہ دیں کہ وہ آپ کے ساتھ نہیں تو میں ان کی عزت کروں گا اور گھر چلا جائوں گا . پولیس اور انتظامیہ بے اختیار وزیراعظم کے احکامات مان کر آئین شکنی اور اپنے حلف کی خلاف ورزی نہ کرے .

. .

متعلقہ خبریں