ابوظہبی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی امورکی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ علم الفلک کے حساب سے رمضان کا پہلا روزہ 2 اپریل اور عید الفطر 2 مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے . اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے .
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابراہیم الجروان نے کہا کہ امارات میں خورفکان شہر میں افطار کا وقت ابوظبی سے 8 منٹ قبل ہوگا جبکہ الغویفات میں جو ملک کے مغرب بعید میں واقع ہے افطار کا وقت ابوظبی سے 12 منٹ بعد آئے گا . فلکیاتی امور کی انجمن کے چیئرمین نے
بتایا کہ روزے کی شروعات خورفکان میں 4 بجکر 48 منٹ پر ہو گی . ابوظبی میں 4 بجکر 56 منٹ اور السلع اور العویفات میں 5 بجکر 8 منٹ پر ہو گی .
. .