پاکستانی باؤلرز کو عمدہ باولنگ کے لیے تیار کرنا میرا اصل ٹاسک ہے ، شان ٹیٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی باؤلرز کو عمدہ باولنگ کے لیے تیار کرنا میرا اصل ٹاسک ہے . قومی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے بولرز کے مدد کرتا ہوں تو میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اپنا کام کیا ہے .


شان ٹیٹ نے کہا کہ پاکستان نے ہر دور میں اچھے فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں، ابھی بھی ٹیلنٹڈ فاسٹ بولرز ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، اب تک ہونے والے ٹیسٹ میچز میں فاسٹ بولرز کو بہت محنت کرنا پڑی ہے . یہ بھی پڑھیں؛ بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا
انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز کو بتانا ہے کہ جارحانہ انداز کے بارے میں بتانا ہے یہ انداز بہت ضروری ہے . بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ میں لطف اندوز ہو رہا ہوں یہ میرے لئے ایک نیا تجربہ ہے .
انکا مزید کہنا تھا کہ آنے والے سیزن بہت مصروف ہے اگلے بارہ ماہ میں پاکستان کی بہت کرکٹ ہے . واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے قومی ٹیم کو کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز جوائن کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں