کراچی(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوئر دیر میں جلسہ عام میں شرکت پر 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لوئر دیر حمید اللہ نے آرڈر جاری کر دیا ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکے مطابق وزیر اعظم جرمانہ 22 مارچ تک جمع کرا دیں .
گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزرا اسد عمر، مراد سعید، صوبائی وزیر انور زیب، وزیراعلی خیبرپختونخو ا کے معاون خصوصی ملک سیف اللہ اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی لیاقت علی کو
بھی پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے . خلاف ورزی کے ارتکاب پر وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور دیگر حکومتی شخصیات کو 22 مارچ تک جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرا کے رسید فراہم کرنے کا کہا گیا ہے
. .