کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے سندھ ہاﺅس پر پی ٹی آئی کے حملے کو غنڈہ گردی اور جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ،یہاں جاری کردہ ایک بیان میں امان اللہ کنرانی نے کہا کہ سندھ ہاﺅس پر حملہ چادر اور چار دیواری کی پامالی ہے یہ جمہوریت کے خلاف سازش کا حصہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ سندھ ہاﺅس پارلیمنٹ کی طرز پر باوقارمقام ہے جس کا تقد س پامال کیا گیا پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور کارکنوں کا حملہ غنڈہ گردی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ ہاﺅس پر حملہ اور طاقت کا استعمال آئین کے آرٹیکل5،9اور 14کی خلاف ورزی ہے عمران خان کی حکومت ملک کے لئے اب سیکورٹی رسک اور عوام کی جان، آزادی، مال ،عزت و آبرو کے لئے خطرہ بن گئی ہے
. .