لاہور(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مجیب الرحمان کیانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا . ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ایڈ وکیٹ جنرل مجیب الرحمان کیانی نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لئے گورنر پنجاب کو بھجوادیا ہے .
مجیب الرحمان کیانی ایڈوکیٹ 7 دسمبر 2018 کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات ہوئے تھے . ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مجیب الرحمان کیانی نے مستعفی ہونے کی وجہ خرابی صحت اور فیملی ایشو قرا ر دیا
. .