پولیس نے مشکوک جان کر ماڈل گرل کو روک کر تلاشی لی تو اس کے زیر جامہ سے کیا نکل آیا؟

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ایک ماڈل منشیات سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی . ڈیلی سٹار کے مطابق اس 19سالہ ماڈل کا نام لورین کوٹیئر بوئیر رومیئرو ہے جس نے اپنے زیرجاموں میں منشیات چھپا رکھی تھی .

ملزمہ کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ کئی سال سے برازیل کے شہر ساﺅپاﺅلو میں منشیات فروشی کر رہی تھی . گرفتاری کے روز بھی وہ منشیات گاہکوں کو دینے کے لیے لیجا رہی تھی کہ پولیس نے راستے میں مشکوک جان کر روک لیا اور تلاشی لینے پر اس کے بریزیئر اور انڈرویئر سے چرس اور دیگر انواع کی منشیات برآمد ہو گئیں . پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد لورین نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ساﺅپاﺅلو کے ’ہوٹل ایورے‘ میں مقیم ہے اور اس کے کمرے میں منشیات کی ایک بڑی مقدار موجودہے . پولیس نے اس کی نشاندہی پر ہوٹل پر چھاپہ مارا تو اس کے کمرے سے چرس کے 85بیگ، کوکین کے 295بیگ، پرفیوم لانچرز کی 97بوتلیں اور دیگر کئی طرح کی منشیات برآمد ہو گئیں . اس برآمدگی پر پولیس نے ہوٹل کے منیجر کو بھی گرفتار کر لیا . لورین کے بوائے فرینڈ کو بھی اس کے شریک جرم ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں