کراچی،پی ٹی آئی نے سیلف ڈیفینس فورس تیار کر لی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے سیلف ڈیفینس فورس تیار کر لی۔سیلف ڈیفینس فورس کسی بھی انتشار اور حملے سے بچنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔اس حوالے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر نائب صدر سندھ راجہ اظہر نے ویڈیو جاری کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی انتشار اور حملہ سے بچنے کے لیے سیلف ڈیفینس فورس تیار کلی، کراچی سے سو سے زائد جوان اس فورس کا حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پر امن لوگ ہیں لیکن اگر مخالفین نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، پی پی کارکنان گورنر ہاؤس یا قصر ناز گئے تو ہم سی ایم ہاؤس اور بلاول ہاؤس بھی جانا جانتے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے کے خلاف اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی جانب سے سندھ ہائوس پر حملہ قابل مذمت ہے ، منتخب ارکان اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں افسوسناک ہیں،وزیر اعظم عمران خان اپنے ارکان اسمبلی کو پارٹی کارکنوں کے ذریعے نقصان پہنچاناچاہتے ہیں، موجودہ حالات میں وزیر داخلہ شیخ رشید کو رویہ بھی ناقابل برداشت ہے، مطالبہ ہے کہ شیخ فوری عہدے سے مستعفی ہوں اورحکومت تمام ارکان اسمبلی کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائے۔
خیال رہے کہ سندھ ہاؤس پر حملے کے معاملے میں تھانہ سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی کے 13 معلوم اور دیگر نامعلوم کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ مقدم تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کیں گئیں ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے، نجی حدود اور رہائش گاہ میں داخل ہونے کے دفعات بھی شامل ہیں ۔
مقدمہ میں مجموعی طور پر 5 دفعات شامل کی گئی ہیں۔پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف انہی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جن کے تحت جے یو آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اسلام آباد پولیس قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گی۔ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے ، کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Recent Posts

فوج کی طلبی، آئین کا آرٹیکل 245 کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران…

2 mins ago

بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کو مسمار کر…

14 mins ago

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

9 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

9 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

9 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

9 hours ago