نئے آرمی چیف کی تعیناتی یا توسیع سے متعلق شہباز شریف کے بیان پر حکومتی ردِعمل آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی یا توسیع کا فیصلہ ملک وقوم کے مفاد میں کریں گے۔شہباز شریف کے اس بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی یا ایکسٹینشن بارے بیان ان کی سیاسی بوکھلاہٹ کو واضح کر رہا ہے۔
جس کا فیصلہ سال کے آخر میں ہونا ہے اس ایشو کو اپنی گندی سیاست میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز صاحب آپ نے کیا فیصلہ کرنا اس وقت تک تو آپ جیل میں ہوں گے۔شہباز نواز ایک سکے کے دو رخ۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی یا توسیع کا فیصلہ ملک وقوم کے مفاد میں کریں گے،انہوں نے آر می چیف کی مدت میں توسیع یا نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے سوال پر جواب دیا کہ یہ ابھی قبل ازوقت سوال ہے، اگر اللہ ایسی کوئی صورت بناتا ہے اور اللہ موقع دیتا ہے تو اس کا ایک عمل موجود ہے، آئین اور قانون کے تحت ملک کے بہتر مفاد میں فیصلہ کریں گے۔

نئے آرمی چیف کی تعیناتی یا توسیع کے بارے فیصلہ ملک وقوم کے مفاد میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ہر آرمی چیف کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں، اسلام آباد اور پنڈی کے درمیان ہمیشہ پُل کا کردار ادا کیا، یہ تعلقات صرف نواز شریف اور میرے فائدے کیلئے نہیں بلکہ ملک وقوم کے مفاد میں رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے احتساب کے نام پر انتقام لیا،جھوٹے کیسز بنائے گئے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کو توڑ دیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں،فون کال کے آنے سے متعلق حقائق تو یہی رہے ہیں،امید ہے کہ اگر ہم اتحاد کے ساتھ چلتے رہے تو پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔مجھے اپنی پارٹی یا اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی طرف سے ابھی تک کوئی ایسی اطلاع نہیں کہ کسی کو فون کال آئی ہو۔

Recent Posts

بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کو مسمار کر…

12 mins ago

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

8 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

9 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

9 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

9 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

9 hours ago