کراچی( قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کی بیوی ثانیہ مرزا اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرے .
شعیب ملک حال ہی میں اپنی بیوی ثانیہ مرزا کے ہمراہ "دی کپل شو" میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان اداکار آغاعلی اور ان کی بیوی حنا الطاف کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے .
آغا علی نے شعیب ملک سے ان کی پسندیدہ ہیروئن کے بارے میں پوچھا تو شعیب نے کہا کہ بالی ووڈ میں انہیں کرینہ کپور پسند ہیں، جب کہ پاکستانی اداکارائوں میں انہیں بہت ساری اداکارائیں پسند ہیں، تاہم ہانیہ عامر ان میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں . لیکن اگر انہیں کبھی کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ہانیہ عامر کے ساتھ نہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے کیونکہ اشنا شاہ ان کی بہت اچھی دوست ہیں .
. .