ملک میں خانہ جنگی کی سازش ۔ کون کون اس میں ملوث ہے، اپوزیشن لیڈر نے نام بتادیئے، پوری قوم ہکا بکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ارکان قومی اسمبلی پر حملوں کو وزیراعظم عمران خان کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش قرار دیدیا۔ایک بیان میں شہباز شریف
نے سندھ ہاؤس اور ارکان قومی اسمبلی کے گھروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہاؤس اور اپنے ہی ارکان اسمبلی پر حملے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس اور ارکان قومی اسمبلی پر حملے اعتراف ہے کہ عمران نیازی ہار چکے ہیں، ارکان قومی اسمبلی پر حملے عمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے عوام میں تصادم منفی، مجرمانہ اور غیر آئینی سوچ ہے، آئین اور جمہوری انداز میں مقابلہ کرنے کے بجائے پتھر برسانا، گیٹ توڑنا شکست کی نشانی ہے۔قائد حزب اختلاف نے حکومت کو لاقانونیت سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ کسی سیاسی رہنما، کارکن یا سرکاری عمارت کا نقصان ہوا تو عمران نیازی سے حساب لیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اراکین قومی اسمبلی کی سرپرستی میں سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بولا تھا، پی ٹی آئی کے کارکن سندھ ہاؤس کا دروازہ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔

Recent Posts

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

17 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

22 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

25 mins ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

30 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago