تحریک عدم اعتماد ، اپوزیشن نے پلان اے کیساتھ پلان بی بھی بنا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن نے پلان اے کے ساتھ پلان بی بھی بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپنی تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے پلان اے میں فیصلہ کیا تھا کہ وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا جائے گا، اور عمران خان پر مسلسل دباؤ بڑھایا جاتا رہے گا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں اور پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ رابطے بھی اسی پلان کا حصہ تھے،اور اپوزیشن ہر صورت میں حکومت پر نفسیاتی دباؤ برقرار رکھے

گی۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں پلان بی بھی بنا لیا ہے، جس پر عمل تحریک کی ناکامی کے بعد کیا جائے گا۔ پلان بی کے سلسلے میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں انتہائی کم وقت میں پھر اقدام اٹھایا جائے گا، اور وزیراعظم پر اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے دباؤ بڑھایا جائے گا، جب کہ پلان بی میں حکومتی منحرف ارکان کے استعفے دینے کا بھی آپشن رکھا گیا ہے۔ اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کسی بھی صورت اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں اعتماد کا ووٹ لینے کا قانون و آئینی طریق کار کے مطابق مطالبہ کیا جائے گا، صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو تحریری طور پر اس معاملے پر آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد میں کامیابی کے لئے 172 ارکان پورے کرنے ہیں اور وزیراعظم کو بھی اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے 172 کا ہندسہ پورا کرنا ہوگا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو حالیہ صورتحال میں وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی بھی امید ہے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

26 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

32 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

35 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

48 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

52 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago