پاکستانی اورآسٹریلین کرکٹ بورڈ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد کرنے پر متفق

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آسٹریلیا کرکٹ نے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے . پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نے متفقہ طور پر میچز کی جگہ تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور31،29 مارچ اور 2 اپریل کو 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ 5 اپریل کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا.

ایک روزہ بین الاقوامی میچز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے اور ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا پی سی بی کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے اور کھلاڑیوں کو ایک روزہ روم آئسولیشن کے بعد اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت ہو گی. قومی وائٹ بال کھلاڑی 22 مارچ کو اکٹھے ہوں گے اور 25 مارچ سے ٹریننگ کی اجازت ہو گی وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا.

Recent Posts

کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہونے سے شہریوں…

5 mins ago

اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی، پولیس اور رینجرز تعینات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے سبب اسلام آباد…

12 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج: پارٹی قیادت روپوش، سینکڑوں کارکنان گرفتار، شہر میں کنٹینرز لگ گئے، انٹرنیٹ معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج لاہور میں…

21 mins ago

پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلعے میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے…

35 mins ago

51 سال قبل ہونے والی امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کا کارڈ وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ و سیاستدان…

58 mins ago

ڈی چوک احتجاج، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ، جھڑپیں، 40 سے زائد کارکنان گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں…

1 hour ago