اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں اور انہیں 179 ممبران کی حمایت حاصل نہیں ہے۔ رہنما ن لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو قومی اسمبلی میں حاصل اراکین کی تعداد ظاہر کر دی۔ سابق گورنر سندھ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ عمران خان کو اب 179 ارکان کی حمایت حاصل نہیں ہے، عمران خان کے اتحادی جن کے پاس 17 نشستیں ہیں
یعنی پاکستان مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے اب تک فیصلہ نہیں کیا، مطلب یہ تینوں جماعتیں عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے تقریباً 20 ممبران واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ وہ عمران خان کے خلاف ہیں یعنی 179 میں سے 37 ارکان کو نکال دیں تو عمران خان کو 142 ممبران کی حمایت حاصل ہے جس کا مطلب ہے کہ اب عمران خان کو اکثریت میں سے 30 ممبران کی کمی کا سامنا ہے۔
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…
ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…
کراچی (قدرت روزنامہ )سینئر اداکارہ اسما عباس نے ساسوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ…