وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کسانوں کوبلاسودقرضے فراہم کرنے اورغربت میں کمی کے لیے وژن پاکستان پروگرام شروع کرنے کااعلان کردیا . یہ اعلان انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں تین روزہ آئی سی ای نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا .

وزیراعظم نے کہاکہ ملکی آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے باربارآئی ایم ایف کے پاس جاناپڑتاہے اورشرائط مانناپڑتی ہیں اس لیے پاکستان کوخودمختارملک بنانے کے لیے بہت ضروری ہے کہ غریبت کاخاتمہ کیاجائے اورملک کی آمدنی میں اضافہ کیاجائے اس موقع پروزیراعظم نے وژن پاکستان پروگرام کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ نچلے طبقے کے لیے یہ پروگرام لے کرآرہے ہیں جس کے تحت غریب خاندان کے ایک فردکوٹیکنیکل ایجوکیشن دیں گے جب کہ غریبوں اورچھوٹے کسانوں کوبغیرسودقرضے بھی فراہم کیے جائیں گے . . .

متعلقہ خبریں