تحریک عدم اعتماد قریب آنے پر زیادہ تر ارکان واپس آجائیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ضمیر فروشی پر قوم کا غصہ دیکھ رہا ہوں، جیسے جیسے تحریک عدم اعتماد قریب آئے گی ان میں سے زیادہ تر ارکان واپس آجائیں گے۔راولپنڈی میں رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ضمیر خریدنے کے لیے ایک منڈی لگی ہوئی ہے، یہ حلال کا پیسہ نہیں ہے بلکہ سندھ حکومت کے پاس ہے جو کہ عوام کا ہے اور چوری کے ذریعے حاصل کیا گیا اور اسی پیسے سے لوگوں کو خریدا جارہا ہے، پیسوں کے بڑے بڑے تھیلے آرہے ہیں، اگر ہمارا ملک پیچھے رہ گیا ہے تو اس کی وجہ یہی ہے کہ پیسہ بنانا، پیسوں سے لوگوں کو خریدنا اور پیسے باہر بھیج دینا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کوئی تصور بھی نہیں ہے کہ کوئی سیاست دان پیسے لے کر کسی اور پارٹی میں چلا جائے، وہاں کا عوام کا اتنا خوف ہے کہ کوئی ایسی حرکت بھی نہیں کرسکتا، ہمارے کچھ لوگ جذبات میں آگئے اور سندھ ہاؤس پہنچ گئے، انہیں کہتا ہوں کہ پرامن احتجاج آپ کا حق ہے لیکن کوئی تصادم نہ کریں، ساری قوم کے سامنے نظر آگیا ہے کہ سندھ ہاؤس میں کیا ہورہا ہے، جیسے جیسے تحریک عدم اعتماد کے قریب پہنچیں گے میں ضمیر فروشی پر قوم کا غصہ دیکھ رہا ہوں، ان میں سے زیادہ تر واپس آجائیں گے کیوں کہ وہ عوام کادباؤ دیکھ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب چھانگا مانگا کی سیاست ہوتی تھی تو اس وقت سوشل میڈیا نہیں تھا لیکن آج سوشل میڈیا موجود ہے جو ہرچیز سامنے لے آتا ہے، 27 تاریخ کی پیش گوئی ہے کہ اسلام آباد کی تاریخ میں آج تک اتنی پبلک جمع نہیں ہوئی ہوگی کیوں کہ قرآن کے حکم کے مطابق اچھائی کے ساتھ کھڑا ہونا فرض ہے، عوام 27 تاریخ کو بتائے گی کہ کس کے ساتھ کھڑی ہے۔

رنگ روڈ منصوبے پر انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پورا تبدیل کیا گیا ہے اس کی تکمیل سے بہت بہتری آئے گی، جلد اسی سال سارے شہروں کے ماسٹر پلان بن جائیں گے، یہ رنگ روڈ لندن کی سڑک ایم فائیو کی طرح ہے، فیصل آباد اور سیالکوٹ جیسے شہروں میں بھی رنگ روڈ منصوبوں کی ضرورت ہے۔

نالہ لئی پروجیکٹ پر انہوں نے کہا کہ اگلے تین ہفتوں میں اسے لانچ کردیں گے، شہر پھیلنے سے رہائش کی گنجائش ختم ہوگئی لیکن اب ہمیں نالہ لئی کے ساتھ نیا پنڈی بنانا ہے جو کہ ماڈرن ہو، جیسے جیسے شہر پھیلتا ہے مسائل بڑھتے ہیں اس لیے ہمیں شہروں کو پھیلنے سے روک کر انہیں بلندی کی طرف لے جانا ہوگا کیوں کہ 60 سال میں جو اسلام آباد تھا وہ دس برس میں دگنا ہوگیا۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

51 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

2 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

3 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

3 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

3 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

3 hours ago