اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ اتحادی ہم سے رابطے میں ہیں، کچھ لوگوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے اور وہ ہم سے رابطہ کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادی ہم سے رابطے میں ہیں، جو کسی لالچ میں دوسری طرف گئے تھے وہ ہم سے رابطے کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوٹا کریسی اور ضمیر فروشی کے خلاف قوم احتجاج کر رہی ہے، ہم ہر قسم کے تشدد کے خلاف ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے عوام میں جوش پایا جارہا ہے، فیصل آباد اور ملتان میں پُرامن مظاہرے ہو رہے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ استعفیٰ دیے بغیر بلے کے خلاف کیسے ووٹ دے سکتے ہیں؟ اتحادی ہم سے رابطے میں ہیں، کچھ لوگوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے اور ہم سے رابطہ کر رہے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ ان لوگوں نے ابھی تک عمران خان کے خلاف ووٹ نہیں ڈالا، واپس آسکتے ہیں۔اب لوگوں میں بیداری آگئی ہے، یہ نیا پاکستان ہے، مختلف شہروں میں منحرف ارکان کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں، جو رابطہ کر رہے ہیں ان کے لیے واپسی کا دروازہ کھلا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنائیں گے، یہ 40 سال پرانا پاکستان نہیں۔
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اللّٰہ کی کتاب مومن کو غلامی کے طریق نہیں…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ٹیوٹا پاکستان نے نئے سال کی آمدکے موقع پر صارفین کو خوشخبری سناتے…
کراچی(قدرت روزنامہ)زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی اور…
یواے ای(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے نئے ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا ہے اس…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی…
کراچی(قدرت روزنامہ)آج 18 نومبر 2024 پیر کے روز سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور اماراتی درہم…